مشہور موٹرسائیکل کمپنی کا پلانٹ بند کرنے کا اعلان

Mar 18, 2023 | 14:00 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے پارٹس اور دیگر بنیادی پرزہ جات کی کمی کے باعث موٹرسائیکل پلانٹ 20 مارچ سے 31 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق اسٹاک فائلنگ میں پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ کار اسمبل پلانٹ کام کرتا رہے گا۔2023 کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران 27ہزار 792 موٹر سائیکل اسمبل اور 24ہزار 981 موٹرسائیکل فروخت کی جو کہ گزشتہ مالی سال کی کے مقابلے میں 13 فیصد اور 2 فیصد زیادہ ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ کے شروع میں ڈونگ فینگ ٹرک اور جے اے سی گاڑیوں کے اسمبلر گندھارا نسان لمیٹڈ نے پارٹس کی قلت کے سبب 6 سے 10 مارچ تک پروڈکشن بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اسٹاک فائلنگ میں کمپنی کا کہنا تھا تھا کہ وہ 13 مارچ سے پیداواری سرگرمیاں شروع کرے گی۔

گزشتہ ماہ کے آخر میں سازگار انجینئرنگ لمیٹڈ نے 27 فروری سے 4 مارچ کے دوران کاروں کا پلانٹ بند کرنے کا اعلان کیا تھا/ سازگار انجینئرنگ نے پلانٹ بند کرنے کی وجہ حکومت کی جانب سے پارٹس اور ایسیسریز کی درآمدات کو کم کرنے کے سخت اقدامات کے سبب سپلائی چین متاثر ہونے کو قرار دیا تھا۔

اس سے قبل انڈس موٹر کمپنی  نے بھی معاشی صورتحال کے سبب طلب میں کمی اور خام مال کی قلت کی وجہ سے چوتھی بار یکم فروری سے 14 فروری تک پلانٹ بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں