ایک نیوز: زمان پارک میں پولیس آپریشن پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل سامنے آگیاہے۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی کا کہنا ہےکہ لاہور ہائیکورٹ میں کل تحریک انصاف ، پولیس اور انتظامیہ کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا جس میں علی محمد خان اور شبلی فراز کو مذاکرات کے لئے مقرر کیا گیا تھا۔ انکی غیر موجودگی میں پولیس نے زمان پارک پر حملہ کیا ہے۔ اس وقت گھر میں صرف خواتین اور ملازم موجود ہیں۔عمران خان سے سیاسی انتقام لینے کے خواہشمند چادر اور چار دیواری کا تقدس بھی پامال کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لاہور میں عمران خان کے گھر پر بزدلانہ حملہ ہوا ہے۔ عمران خان کی اھلیہ بشریٰ بیگم جو ایک پردہ دار گھریلو خاتون ہیں چادر اور چاردیواری کے تمام اصول پامال کر کے پولیس گھر میں گھس گئے ہیں، انکو کسی عدالت کسی قانون کی پرواہ نہیں ہے۔ عمران خان کے گھر پر حملہ ریاستی دہشت گردی ہے۔ چادر اور چہاردیواری کی حرمت پامال کر دی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے گئے ہیں، ملک میں عدالتیں اور آئین معطل ہے انسانی حقوق پامال ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گرد و نواح میں لشکر کشی ہوئی وی ہے۔لگتا ہے ملک کے سب سے بڑے دہشتگرد عمران خان کو لایا جارہا ہے،یہ انتظامات بدنیتی کا نظارہ ہے۔لاہور زمان پارک میں سب سے زیادہ شرمناک اور غلیظ حرکت ہورہی ہے۔میرا خیال ہے اس ملک میں قانون اور آئین کو روندا جا رہا ہے۔چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے۔اس سے عوام کا غصہ اور بڑھے گا، یہ جلتی پر تیل کا کام کر رہے ہیں۔آپ ایسا ماحول بنا رہے ہیں کہ خانہ جنگی کو نہیں روک سکتے۔
عمران خان کی بیگم گھر پر موجود ہیں،ہم کیسے ملک میں رہ رہے ہیں جہاں چادر چار دیواری، قانون کچھ بھی نہیں ہے۔ملک کو کون چلائے گا، ملک کا بیڑہ غرق ہوچکا ہے۔میرا خیال ہے یہ تو مر جانے کا مقام ہے،مجھ سمیت کروڑوں پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہناہے کہ پولیس نے زمان پارک عمران خان کی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا ہے۔ بشری بی بی اکیلی خاتون گھر میں ہے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے لاہور ہائیکورٹ کے حکمنامہ کی بھی خلاف ورزی کی جارہی ہے
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہےکہ واضح کورٹ احکامات کے خلاف زمان پارک آپریشن جاری ہے۔گھر پر صرف ایک نہتی گھریلو خاتون موجود ہیں۔ نا قانون بچا ہے نا کوئی اخلاق بچا ہے۔ اسلام آباد ٹول پلازہ پر عمران خان کے قافلے کو سڑک پر اگے بڑھنے سے رکاوٹوں کے ذریعے روکا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنی عدالت کی پیشی کے لئے نہ پہنچ سکیں.
ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف حسان خاور کا کہناہے کہ پولیس کازمان پارک کا گھیراؤ۔ گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے،گھر پر صرف بشریٰ بی بی اور ملازمین ہیں۔نگران حکومت آقاؤں کے آشیرباد کےلیے اس حد تک گر گئی ہے۔عزت تو ان کے پاس پہلے ہی نہیں تھی اب ان ہتھکنڈوں سے ان کے مذموم عزائم بھی فاش ہوگئے ہیں۔