رمضان المبارک سے قبل عمرے کی بکنگ مکمل

رمضان المبارک سے قبل عمرے کی بکنگ مکمل

ایک نیوز: رمضان المبارک کے بابرکت موقع پر ہرمسلمان عمرہ ادا کرنے کا خواہش مند ہوتا ہے لیکن عمر ہ کی بکنگ مکمل ہوچکی ہے

رپورٹ کے مطابق ماہ مقدس کے مہینے میں نئی رجسٹریشن کا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔ سعودی عرب کے مقامی اخبارنے انکشاف کیا ہے کہ ”نسک“ آن لائن پلیٹ فارم پرعمرے کے لئے بکنگ بڑھ رہی ہے۔

دوسری جانب ذرائع  کا کہنا ہے کہ عمرے کی بکنگ میں 6 روز میں لوگوں کا زیادہ رش دیکھا گیا ہے اور7 دن میں درمیانے درجے کا رش دیکھنے میں دیکھنے میں آیا ہے۔ 3 دن کے اندر کم افراد نے رجسٹریشن کروائی ہے لیکن ایپ نے واضح کیا کہ رمضان المبارک کے آخری دنوں میں نئی بکنگ کا کوئی امکان نہیں ہے۔

عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد  کے بارے میں سعودی وزارت حج و عمرہ کے انڈر سیکرٹری اور عمرہ امور کے معاون عبدالرحمن شمس کا کہنا ہےکہ ملک کے باہر سے آنے والے افراد کی تعداد تقریباً 8 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔