لاہور:فضائی آلودگی میں کمی ، ایئر کوالٹی انڈیکس 100ریکارڈ

Mar 18, 2023 | 12:04 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: محکمہ تحفظ ماحولیات   پنجاب نے آج کا ائیر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق  پی سی ایس آئی آر لیبارٹریز لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 100ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ تحفظ ماحولیات کا کہنا ہے کہ ٹائون ہال لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس101 ریکارڈ کیا گیا ہے۔  

ٹائون شپ سیکٹر ٹو میں ائیر کوالٹی انڈیکس 95 ریکارڈ کیا گیا ہے۔  شالے ویلی رینج روڈ، راولپنڈی میں ائیر کوالٹی انڈیکس 58 ریکارڈ کیا گیا ہے۔  تمام ڈیٹا 24 گھنٹے کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے۔  

آنے والے دنوں میں ائیر لولٹی بڑھنے کا خدشہ ہے۔  محکمہ تحفظ ماحولیات   پنجاب کی پیشگوئی کے مطابق کل لاہور میں ائیر کوالٹی انڈکس 158 تک پہنچ جائے گا جبکہ سوموار کو ائیر کوالٹی انڈکس 161 تک جانے کا امکان ہے۔ 

مزیدخبریں