عمران خان کے قافلے میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا سرکاری پروٹوکول،وفاقی حکومت کا سخت نوٹس

عمران خان کے قافلے میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا سرکاری پروٹوکول،وفاقی حکومت کا سخت نوٹس
کیپشن: Official protocol of Chief Minister Gilgit-Baltistan in Imran Khan's convoy, strict notice of federal government(file photo)

ایک نیوز: عمران خان کی آج اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کا معاملہ۔ وفاقی حکومت نے عمران خان کے قافلے میں سرکاری پروٹوکول کے ساتھ وزیراعلی گلگت بلتستان کے شامل ہونے کا سخت نوٹس لے لیا۔  

ذرائع کے مطابق خالد خورشید مسلح گارڈز کے ساتھ قافلے میں شامل ہیں۔ وفاقی حکومت کے واضح احکامات کے باوجود جی بی پولیس اہلکار عمران خان کو سیکیورٹی دے رہے ہیں۔ 

وفاقی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی سیاسی ریلیوں اور عدالت پیشی کے موقع پر سرکاری سیکیورٹی عمران خان کو نہیں دے سکتے۔ وفاقی حکومت نے وزیر اعلٰی خالد خورشید کے خلاف کارروائی کےلیے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ نے چیف سیکریٹری اور آئی جی گلگت بلتستان سے رابطہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے ہدایت کی ہے کہ وزیراعلٰی کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس کمانڈوز کو سیاسی مقاصد کےلیے استعمال ہونے سے روکا جائے۔