ایک نیوز : پیشی سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا معنی خیز ٹویٹ , شیلنگ میں رقص کرتے کارکن کی ویڈیو جذباتی پیغام کے ساتھ شئیر کردی۔
ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مسلسل ہمارے لیڈران اور کارکنان کونشانہ بنارہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان نے آنسو گیس شیلنگ کے دوران پی ٹی آئی کے ایک کارکن کی رقص کرتے فوٹیج ٹویٹ کردی۔
عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھاکہ یہ تصویر زندگی بھر میرے ساتھ رہے گی، آزادی کے حصول کے لئے یہ ایک توانا پکار ہے، یہ نوجوان رقص بھی کررہا ہے اور ساتھ ہی آنسو گیس کے اثرات زائل کرنے کے لئے اپنے سر پر پانی بھی ڈال رہا ہے، آخر کار ایک بیدار قوم آزادی کا مطالبہ کررہی ہے۔
This image will remain with me for the rest of my life. The passionate cry for freedom while dancing and pouring water on his head to dilute the effects of tear gas.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 18, 2023
MashaAllah a nation waking up finally and demanding freedom. pic.twitter.com/FGCyKgPSKz
ایک اور ٹویٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت مسلسل ہمارے لیڈران اور کارکنان کو نشانہ بنارہی ہے، اسلام آباد میں 70 سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ کارکنان کی گرفتاریاں قابل مذمت اور ناقابل قبول ہیں، کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔