ایک نیوز: پی ٹی آئی کارکنان نے ہنگامے کے دوران سرکاری املاک کا کروڑوں روپے کا نقصان کیا جس کی مکمل رپورٹ تیار کر کے آئی جی کو پہنچا دی گئی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق کارکنان نے تین واٹر کینن، آٹھ تھانوں کی گاڑیاں، دو پی آر یو کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا ہے جبکہ ایک بس کوجزوی نقصان اور واٹر ٹینکر کو مکمل طور پر جلا دیا۔ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ تین واٹر کینن کا ساڑھے58 لاکھ کا نقصان ہوا ہے جبکہ 42لاکھ50ہزار مالیت کا واٹرٹینکر مکمل طور پر جلا دیا گیا ہے۔
تمام گاڑیوں کا ایک کروڑ 10لاکھ 90ہزار کا نقصان ہوا ہے۔ٹریفک سیکٹر شادمان میں 8موٹر سائیکلیں 125اوردو اڑھائی سوسی سی بائیکس جلا کرخاکستر کردی ہیں۔ موٹر سائیکلوں کی مالیت23لاکھ روپے تھی۔وائر لیس سیٹس اور کمیونیکیشن سسٹم کو 35لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کیمرے، کمپیوٹر سسٹم چھتریاں اور کونز کی مد میں 11لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پٹرول بم کی وجہ سے لگنے والی آگ سے روزنامچے کا تین سالہ ریکارڈ جل گیا ہے۔ ٹکٹنگ کا رجسٹر،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر شہریوں سے لئے گئے شناختی کارڈز، رجسٹریشن بکس اور لائسنس بھی نذر آتش ہوگئے ہیں۔ جولائی 2020سے لے کردسمبر2022تک تمام چالان بکس بھی جل کر راکھ بن گئیں ہیں اس کے علاوہ 50سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کو زخمی بھی کیا۔لاہور پولیس نے رپورٹ ائی جی پنجاب کو بھجوا دی ہے۔