چیمبر  آف کامرس کابھارت کیساتھ تجارت کھولنے کا مطالبہ

Mar 18, 2023 | 10:49 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز : لاہور چیمبر  آف کامرس کے صدر کاشف انور نے بھارت کے ساتھ باہمی تجارت کھولنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی لاہور چیمبر آف کامرس آمد کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کاشف انور کا کہنا تھا کہ دونوں ملک اس وقت دبئی کے راستے تجارت کر رہے ہیں جو مہنگی ثابت ہو رہی ہے ، اگر دونوں ممالک دوطرفہ تجارت کریں گے تو وہ سستی ہوگی اور سستی تجارت سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

دوسری جانب بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر  کاکہنا ہے کہ بھارت دنیا کی بڑی طاقت ہے ۔ تجارت پاکستان اور بھارت کو قریب لاسکتی ہے ، بھارت آئی ٹی اور موبائل سیکٹر میں ترقی کرچکا ہے۔ پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

مزیدخبریں