ڈرون کیمروں سے منشیات اسمگل کرنیوالا گروہ گرفتار

Mar 18, 2023 | 10:33 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: منشیات سپلائی کا دھندا بھی  آن لائن ہوگیا ، منشیات سپلائی میں ڈرون کیمرے کا استعمال ہونے لگا۔

رپورٹ کے مطابق شکر گڑھ کے سرحدی علاقے بارہ منگا سے پولیس نے ڈرون کیمرے کے ذریعے ہیروئن اسمگل کرنے والے 5 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ڈی ایس پی رائے احسان الہٰی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کو بارہ منگا سے گرفتار کیا گیا تھا۔ 

ملزمان سے ساڑھے تین کلو ہیروئن ،اسلحہ ، 8 بیٹریاں اور ڈرون کیمرا  برآمد ہوے ہیں۔  گرفتار ملزمان کا تعلق شکر گڑھ اور 2 ملزمان کا تعلق لاہور سے ہے۔ 

پولیس کے مطابق ملزمان واٹس ایپ پر ایک سال سے بیرون ملک سے لوکیشن اور ہدایات لے کر لاہور اور دیگر علاقوں سے بھارت ہیروئن اسمگل کرتے تھے ۔ ملزمان واٹس ایپ کے ذریعے دبئی سے بھی لوکیشن اور ہدایات لیتے تھے

مزیدخبریں