ایک نیوز: عمران خان کی پیشی کے موقع پر کون سے افراد ان کے ساتھ جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہوسکیں گے؟ 13 افراد کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں پیشی کے معاملے پر جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے کے لئے افراد کی فہرست جاری کر دی گئی۔
فہرست میں عمران خان کے علاوہ 13 افراد کے نام شامل کیے گئے ہیں جنہیں جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
6 افراد میں شبلی فراز، شہزاد وسیم، اسدقیصر، عامرکیانی، پرویزخٹک اور محمودخان کے نام فہرست میں شامل ہیں۔
وکلاء کی ٹیم میں خواجہ حارث، گوہرخان اور شیرافضل مروت کے نام شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے وکلاء میں امجد پرویز، نوازچوہدری اور حمزہ الطاف کے نام شامل ہیں۔
عمران خان کی کلوزپروٹیکشن ٹیم کے اہلکاروں کے نام فی الحال فہرست میں شامل نہیں ہیں، جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے کے لئے ایڈمنسٹریٹیوجج کی اجازت سے مشروط ہے۔
دوسری جانب عمران خان کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور صرف متعلقہ اور محدود افراد کو جوڈیشل کمپلیکس داخلے کی اجازت ہے۔
اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں واقع جیوڈیشل کمپلیکس کے اطراف کنٹینر لگا کے بند کر دیا گیا ہے تاکہ غیر متعلقہ افراد کا داخلہ روکا جا سکے۔