بالی ووڈ فلم ’مسز چیٹرجی ورسز ناروے‘ دیکھ کر نارویجن سفیر ناراض ہوگئے

Mar 18, 2023 | 07:52 AM

ایک نیوز:بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی نئی فلم ’مسز چیٹرجی ورسز ناروے‘ آج ریلیز ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں تعینات ناروے سفیرکاکہناہے کہ فلم میں حقائق کو غلط انداز سے پیش کیا گیا ہے اور یہ اصل کیس کی خیالی عکاسی ہے۔
 یہ فلم بھارتی خاتون ساگاریکا بھٹاچاریا کی اصل زندگی سے ماخوذ ہے جن کے بچوں کو ناروے کی حکومت نے اپنی تحویل میں رکھ لیا تھا۔
 فلم کے پروڈیوسر نکھل ایڈوانی کاکہناہے کہ کس طرح سفیر فرائیڈنلنڈ نے فلم دیکھنے کے بعد ساگاریکا چکرورتی سے تنبیہی انداز میں بات کی۔ میرے سامنے نارویجن سفیر ساگاریکا سے تلخ انداز میں بات کر رہے تھے۔

مزیدخبریں