بھارت میں26سالہ نوجوان 56بلیڈزنگل گیا

Mar 18, 2023 | 07:25 AM

ایک نیوز:بھارتی ریاست راجستھان میں یشپال سنگھ نامی26سالہ لڑکا56ریزربلیڈنگل گیا۔
تفصیلات کےمطابق راجستھان کے ضلع جالور کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے اکاؤنٹنٹ یشپال سنگھ نے 56 بلیڈز نگل لیے۔ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب یشپال کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔
حکام کاکہناہے کہ یشپال نے خون کی الٹیاں کی تھیں اور پیٹ میں درد کی شکایت کی۔ یشپال سنگھ کو جب سونوگرافی کیلئے بھیجا گیا تو اس کے جسم کے اندر بلیڈز ظاہر ہوئے۔ ڈاکٹروں نے اینڈو سکوپی بھی کرائی اور فوری طور پر سرجری کرنے کا فیصلہ کیا۔
ڈاکٹرنرسی رام دویواسی کاکہناہے کہ یشپال سنگھ کی گردن پر شدید کٹ کے نشانات تھے اور پورے جسم پر سوجن تھی۔ اس کے علاوہ جسم کے اندر کئی جگہوں پر کٹ تھے۔7 ڈاکٹروں کی ٹیم نے 3 گھنٹے پر مشتمل سرجری کرکے پیٹ سے تمام بلیڈز نکال لیے۔
ڈاکٹر نرسی رام کا مزیدکہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یشپال نے بلیڈز تقسیم کر کے پلاسٹک کور کے ساتھ تین پیکٹ نگلے تھے۔ بلیڈز کے گرد پلاسٹک کا غلاف اس کے معدے تک پہنچنے پر تحلیل ہو گیا۔ جبکہ بلیڈز کی تیز دھاروں سے شدید اندرونی زخم آئے اور خون بہا۔

مزیدخبریں