بھارت:لیڈی ڈاکٹرکارشوت کے بغیرآپریشن سے انکار

Mar 18, 2023 | 06:47 AM

ایک نیوز:بھارت میں لیڈی ڈاکٹرکارشوت کے بغیرآپریشن سے انکارپربچہ ماں کے پیٹ میں ہی دم توڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست کرناٹکا میں پیش آیا جہاں ایک حاملہ خاتون بچے کی پیدائش کے وقت آپریشن کیلئےہسپتال پہنچی لیکن وہاں اس سے آپریشن کے عوض پہلے رشوت طلب کی گئی۔
حاملہ خاتون مقامی علاقے کی رہائشی اور ہاؤس وائف ہے جس کے آپریشن کیلئے لیڈی ڈاکٹر نے 10 ہزار کا انتظام بطور رشوت کرنے کیلئے کہا لیکن پیسوں کا انتظام کرنے میں اس کے اہلخانہ کو تاخیر ہوئی تو ڈاکٹر نے آپریشن روکے رکھا۔
 مقامی ہسپتال کی گائناکالوجسٹ ڈاکٹر پلوی نے حاملہ خاتون سے 10 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی لیکن خاتون کے اہلخانہ نے رقم نہ ہونے کا بتایا۔ جس پر ڈاکٹر نے خاتون کے آپریشن سے انکار کردیا۔ڈاکٹر کو 10 ہزار روپے رشوت دئیے جانے کے بعد جب آپریشن کیا گیا تو آپریشن میں تاخیر کے سبب بچہ ماں کے رحم میں ہی انتقال کرچکا تھا۔
واقعے پر خاتون کے اہلخانہ نے ہسپتال میں شدید احتجاج کیا ۔جس پر مقامی کمشنر نے لیڈی ڈاکٹر کو معطل کرکے رپورٹ طلب کرلی۔

مزیدخبریں