پیوٹن نے مغربی ممالک کو شلجم کھانے کیلئے روس آنے کا مشورہ دیدیا

Mar 18, 2023 | 06:30 AM

ایک نیوز:روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن نے برطانیہ میں سبزیوں کے بحران پر مذاق اڑاتے ہوئے طنزکیا مغربی ممالک کو شلجم کھانے کیلئے روس آناپڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن نے دعویٰ کیا کہ یوکرین کی جنگ کے باعث مغربی پابندیوں کے باوجود روس کی معیشت مستحکم ہے۔
پیوٹن کاکہناتھاکہ مغربی ممالک خود بھی مسائل کا شکار ہیں۔ جہاں ان کے رہنما مشورہ دیتے ہیں کہ شہری سلاد کے پتے یا ٹماٹر کے بجائے شلجم کا استعمال کریں۔
روسی صدر کامزید کہناتھاکہ شلجم ایک اچھی چیز ہے لیکن شاید انہیں شلجم کیلئے روس آنا پڑے گا ۔کیونکہ ہماری فصل یورپ میں ہمارے پڑوسیوں کے اعداد و شمار سے کافی زیادہ ہے۔روسی صدر کی یہ بات دراصل برطانوی وزیر ماحولیات تھیریس کوفی کے بیان کی جانب اشارہ تھی۔
واضح رہے برطانوی وزیر نے حال ہی میں مختلف سبزیوں کی قلت کے باعث اپنی عوام کو شلجم کھانے کا مشورہ دیا تھا۔

مزیدخبریں