ایک نیوز:فرانس میں متنازع پنشن اصلاحات کے خلاف ملک بھر میں ایک بار پھر مظاہرے شروع ہوگئے۔ پیرس میدان جنگ بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق مظاہروں کے دوران سڑکوں پر جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ کے بعد مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے شیل برسا دئیے۔
فرانسیسی یونین اور یونین فرنٹ نے متنازع پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج کادائرہ کاروسیع کرنے کیلئے 23 مارچ کو ہڑتال اور مظاہروں کا اعلان کردیا۔ فرانس میں یونین فرنٹ اصلاحات کو واپس لینے کا مطالبہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
فرانسیسی وزیر اعظم الزبتھ بورن نے بغیر کسی ووٹ کے قومی اسمبلی کے ذریعے غیر مقبول پنشن بل کو آگے بڑھانے کیلئے آئین کے آرٹیکل 49.3 کا استعمال کیا۔
واضح رہےکہ پنشن اصلاحات میں ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سال سے بڑھا کر 64 سال کردی گئی ہے۔