پائلٹس کی غفلت،پروازکے دوران کافی اورمٹھائی کنسول پررکھ دی

پائلٹس کی غفلت،پروازکے دوران کافی اورمٹھائی کنسول پررکھ دی
کیپشن: Недбалість пілотів, клали каву та солодощі на пульт під час польоту

ایک نیوز:بھارتی پائلٹس کی غفلت،پروازکے دوران کافی اورمٹھائی کنسول پررکھ دی،نجی ایئرلائن نے دونوں پائلٹس کومعطل کردیاہے ۔
 ایئرلائن حکام کاکہناہے کہ ہولی تہوار کے موقع پر 8 مارچ کو نئی دہلی سے گوہاٹی جانے والی پرواز میں پائلٹس نے کافی کپس اور مٹھائی کاک پٹ میں کنسول پر رکھے اور اس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔جبکہ اس وقت جہاز 37 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا۔جوکسی بڑے حادثے کاشکارہوسکتاتھا۔دونوں پائلٹس کو ڈیوٹی سے ہٹا کر انکوائری تشکیل دے دی گئی ہے۔


ایئرلائن حکام کامزید کہنا ہے کہ ا یئرلائن کی سخت پالیسی ہے کہ کاک پٹ میں کھانا نہ کھایا جائے۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعد سخت انضباطی کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس تصویر کی مذمت کی گئی اور سول ایوی ایشن نے بھی ایئرلائن کو وارننگ جاری کی۔
واضح رہے کہ کاک پٹ میں کھایا پیا جاسکتا ہے لیکن اس کیلئے سخت اصول ہیں کہ مشروب پر کیپ لگا ہو تاکہ مشروب حساس آلات پر نہ گرے۔