ٹک ٹاک نے صارفین کیلئے نیا فیچرمتعارف کرادیا

Mar 18, 2023 | 01:54 AM

ایک نیوز:سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے صارفین کیلئے نیا فیچرمتعارف کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق کمپنی کی جانب سےایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ اب صارفین اپنی فار یو فیڈ کو ری سیٹ یا ریفریش کر سکتے ہیں۔ ٹک ٹاک میں فار یو وہ فیڈ ہے جہاں ایپ کے الگورتھم کی جانب سے ویڈیوز ریکومینڈ کی جاتی ہیں اور عموماً ایسا صارف کی دلچسپی اور دیکھنے کی عادات کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا ہے۔
بلاگ پوسٹ کے مطابق جب صارف کی جانب سے فار یو فیڈ کو ری سیٹ کیا جائے گا۔ تو اس فیچر کے استعمال سے ویڈیو مواد ایسا ہو جائے گا۔ جیسے وہ پہلی بار ٹک ٹاک پر سائن ان ہوا ہے۔
کمپنی  کے ترجمان کا کہناہے کہ یہ فیچر ایسے افراد کیلئے کارآمد ثابت ہوگا۔ جو ریکومینڈ پوسٹس کو بیزار کن تصور کرتے ہیں۔اس فیچر کو ان ایبل کرنے سے فالوونگ فیڈ، پروفائل اور ان باکس پر اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔
صارف اس فیچر کیلئے مواد کا انتخاب مخصوص ہیش ٹیگز یا جملوں کے ذریعے بھی کر سکے گا۔ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک میں ایک ایسی تبدیلی متعارف کرائی گئی ہے ۔جو اس کے استعمال کا تجربہ بدل کر رکھ دے گی۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی کافی آسان ہے۔اس مقصد کیلئےٹک ٹاک اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں اور وہاں content preferences پر کلک کریں۔اس سیکشن میں ریفریش یور فار یو فیڈ آپشن کو سلیکٹ کریں اور ریفریش بٹن پر کلک کریں۔

مزیدخبریں