ایک نیوز:تحریک انصاف نے حکومت سے بات چیت پر رضا مندی کا اظہار کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان مذاکرات کی حمایت کر چکے ہیں ، اعظم نذیر تارڑ بھی روز بیان دے رہے ہیں کہ مل کر بیٹھیں اور مسائل حل کریں۔
فوادچودھری نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی بات چیت کا کہا ہے ، حکومت ایک قدم آگے بڑھے ، بات چیت کے عمل کو بیان سے آگے بڑھائے۔