خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی کا مزید دو چوٹیاں سر کرنے کا عزم

 خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی کا مزید دو چوٹیاں سر کرنے کا عزم
کیپشن: Female mountaineer Naila Kayani's determination to climb two more peaks

ایک نیوز : پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی نے مزید دو چوٹیاں سر کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

نائلہ کیانی اس سیزن میں ماؤنٹ ایورسٹ اور لوہٹسے کو سر کریں گی۔ 8,848 میٹر اونچی ماؤنٹ ایورسٹ دنیا کی بلند ترین چوٹی ہے۔

دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ لوہٹسے کی اونچائی 8,516 میٹر ہے۔

نائلہ 8 ہزار میٹر سے بلند 3 چوٹیاں سر کرنے والی واحد پاکستانی خاتون ہیں۔ نائلہ ایوریسٹ اور لوہٹسے سر کرنے کیلئے مارچ کے آخر میں نیپال جائیں گی۔

خاتون کوہ پیماء نے گزشتہ سال کے ٹو اور گیشربرم ون کو سر کیا تھا۔ 2021 میں نائلہ کیانی نے گیشربرم ٹو کو سر کیا تھا۔