ایک نیوز:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا نام تجویز کرنے والے قاضی عبدالرحمان امرتسری کی خدمات کا قومی سطح پر اعتراف کرلیا گیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کا نام تجویز کرنے والے قاضی عبدالرحمن امرتسری کی خدمات کا قومی سطح پر اعتراف کیا اور قوم کی طرف سے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) March 17, 2023
وزیرِ اعظم نےقاضی عبدالرحمن امرتسری کےورثاء کو سی ڈی اےکی تجویز پرپارک انکلیو اسلام آباد میں پلاٹ کاالاٹمنٹ لیٹرپیش کر دیا۔ pic.twitter.com/TQAF8jlgZU
وزیراعظم نے قاضی عبدالرحمان امرتسری کے ورثاء کو پلاٹ کا الاٹمنٹ لیٹر پیش کردیا۔
کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی تجویز پر پارک انکلیو اسلام آباد میں پلاٹ کا الاٹمنٹ لیٹر پیش کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قاضی عبدالرحمان امرتسری مرحوم کی خدمات کے اعتراف میں وعدہ پورا کردیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ قاضی عبدالرحمان امرتسری کی پاکستان کیلئے خدمات نا قابلِ فراموش ہیں، ایسی قومیں کبھی ترقی نہیں کرتیں جو اپنے محسنوں کو فراموش کر دیں۔
وزیراعظم نے سی ڈی اے حکام کو آئندہ 24 گھنٹے میں پلاٹ کا قبضہ فراہم کرنے کی ہدایات کردیں۔