یہ لوگ مائنس ون چاہتے، ایسا کسی صورت نہیں ہو سکتا، وزیر اعظم

Mar 18, 2022 | 15:15 PM

admin
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ لوگ مائنس ون چاہتے ہیں لیکن ایسا کسی صورت نہیں ہو سکتا، اپوزیشن اپنے مقاصد میں کسی صورت کامیاب نہیں ہو گی۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ سیاسی کمیٹی نے وزیر اعظم کو اتحادیوں اور ارکان اسمبلی سے رابطوں پر بریفنگ دی جبکہ وزیر اعظم عمرا ن خان نے سیاسی کمیٹی کو رابطوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ مائنس ون چاہتے ہیں لیکن ایسا کسی صورت نہیں ہو سکتا۔ اپوزیشن کا شکریہ یہ مائنس ون کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن اپوزیشن کے ایسے مطالبات سے ہم مزید مضبوط ہوں گے۔
مزیدخبریں