جانے والے واپس آجائیں، سندھ میں گورنر راج کی سمری پیش کر دی، شیخ رشید

Mar 18, 2022 | 15:06 PM

admin
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگانے کی سمری وزیراعظم کو پیش کر دی ہے، ابھی فیصلہ نہیں ہوا،منحریف ایم این ایز واپس آجائیں کچھ نہیں کہا جائے گا.
شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان اپنی تاریخ کے اہم ترین دور سے گزر رہا ہے، اس بات کو نہ بھولا جائے کہ غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔ شیخ رشید عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے.
اس ملک میں ایک ہی لیڈر ہے وہ ہے عمران خان ہے، شیخ رشید ہر وقت عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے، جو لوگ پیسوں کے لئے جا چکے ہیں انہیں بھی کہتا ہوں واپس آجاو.
وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ہمیں سندھ ہاؤس میں کچھ کرنے کی کیا ضرورت ہے، ہمیں پہلے سے پتہ تھا کہ سندھ ہاؤس میں کیا ہورہا ہے۔
آصف زرداری نے اپنے اراکین کو ووٹنگ کے دن حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم نے بھی اپنے اراکین کو ووٹنگ کے دن حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، ہم پر سیکیورٹی کی ذمہ داریاں ہیں،21 سے 24 تک چھٹی ہوگی 23، مارچ کو پریڈ ہوگی ، پی ٹی آئی کے لوگوں کو کہتا ہوں اپنے علاقوں کو دیکھیں اور وہ واپس آجائیں، ووٹنگ کس وقت ہوگی اس کا فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کریں گے، ڈپٹی کمشنر کو کہا ہے کہ دونوں جماعتوں کے جلسے کے لیے الگ الگ مقام کا تعین کرلیں۔
تصادم کی طرف معاملہ نہیں جانا چاہیے، حالات سیاسی تصادم کے متقاضی نہیں ہیں، 480نہیں بلکہ 500 لوگ سندھ ہاوس لے کرآئیں، اپوزیشن بیوقوف ہے ہمیں اطلاع تھی بندے کہاں ہیں، ضمیر فروش لوگ واپس آجائیں، کیوں آپ لوگ جمہوریت کو چھانگا مانگا بنا رہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ یہ لوگ نیشنل گورنمنٹ اور ٹیکنوکریٹ گورنمنٹ کی باتیں کررہے ہیں ، اگر بناسکتے ہو تو بنا کے دکھاو، عمران خان تمہارا جینا حرام کر دے گا۔
مزیدخبریں