گوجرانوالہ،شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ، خاتون جاں بحق

Mar 18, 2022 | 12:50 PM

admin
گوجرانوالہ : شاہین آباد میں شادی کی تقریب کے دوران دولہا کے دوستوں اور عزیزوں کی ہوائی فائرنگ سے 30سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق نگینہ بی بی کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئی، منڈیالہ کی رہائشی رشتہ دار کے گھر شادی میں شرکت کو آئی تھی۔ لاش کارروائی کے بعد لاہور سے گوجرانوالہ لائی جائے گی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کیا جا رہا ہے اور جلد ملزمان گرفتار کر لیں گے۔
مزیدخبریں