رمضان بازاروں میں اشیا 2018 والی قیمتوں پر ہی ملیں گی، میاں اسلم اقبال

رمضان بازاروں میں اشیا 2018 والی قیمتوں پر ہی ملیں گی، میاں اسلم اقبال
ایک نیوز نیوز: رمضان بازاروں میں اشیا 2018 والی قیمتوں پر ہی ملیں گی۔ وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اچھی خبر دیدی اور بتایا وزیراعلیٰ نے 7 ارب روپے کے رمضان پیکج کی منظوری دیدی گئی ہے۔

نوے شاہراہ پر ٹیکنیکل اداروں کی آن لائن رجسٹریشن کی اپلی کیشن کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں صوبے بھر میں 313 بازار لگائے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے 7 ارب روپے کے رمضان پیکج کی منظوری دی ہے۔