ویب ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقوں میں ریاستی ادارے اپنی رٹ کھو چکے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی رہنما مولانا مرزا جان کی قاتلانہ حملے میں شہادت حکومت اور اداروں کی کارکردگی پر بدنما داغ ہے، قبائلی علاقے میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور علماء کی ٹارگٹ کلنگ نے قوم کے اندرعدم تحفظ کا احساس پیدا کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیکیورٹی ادارے سیکیورٹی کے علاوہ ہر معاملے میں مداخلت کرکے ملک کو ریپبلک بنا رہے ہیں، امن و امان کی صورتحال سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت اور ریاستی ادارے مولانا مرزا جان کے قاتلوں کو بے نقاب کریں اور حقائق قوم کے سامنے لائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا مرزا جان کی قومی، دینی اور سیاسی خدمات کر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مولانا مرزا جان کے خاندان، شاگردوں اور جماعتی کارکنوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔