مداح کے ساتھ تلخ کلامی کا معاملے پرحارث رؤف نے خاموشی توڑ دی

مداح کے ساتھ تلخ کلامی کا معاملے پرحارث رؤف نے خاموشی توڑ دی
کیپشن: Harish Rauf broke the silence on the matter of bitter words with the fan

ایک نیوز: فاسٹ بولر حارث رؤف نیویارک میں اپنے پرستاروں سے الجھ گئے جس کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رؤف امریکا میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ موجود ہیں جہاں ان کا اپنے ایک پرستار سے جھگڑا ہوگیا، اہلیہ نے انہیں روکنے کی کوشش کی جب کہ موقع پر موجود دیگر پرستاروں نے بیچ بچاؤ کرایا۔

تفصیلات کے مطابق مداح نے حارث رؤف سے سیلفی کی درخواست کی تھی اور تنقید بھی کی تھی جس پر حارث رؤف غصے میں آگئے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حارث کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ میں نے واقعہ کو سوشل میڈیا پر نہ لانے کا فیصلہ کیا تھا مگراب ویڈیو سامنے آچکی ہے، مجھے لگتا ہے کہ اس صورت حال سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

   حارث رؤف نے کہا کہ بطور پبلک فگر ہم عوام سے ہر قسم کے تاثرات حاصل کرنے کیلئے تیار رہتے ہیں، مداح ہماری حمایت یا تنقید کرنے کے حق دار ہیں مگر جب بات میری فیملی پر آجائے تو میں بھرپور جواب دوں گا سب کو چاہیے کے فیملیز کا احترام کریں۔