اونٹنی کی ٹانگ کے بعد گدھی کے کان کاٹنے کا واقعہ

Jun 18, 2024 | 17:32 PM

ایک نیوز: راولپنڈی میں جانورکے کھیت میں جانے پراعضا کاٹنے کا ایک اورواقعہ منظر عام پرآ گیا۔ راولپنڈی میں روات کے علاقہ میں ظالم شخص نے گدھی کے دونوں کان کاٹ ڈالے۔

 پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقہ ساگری میں بااثر شخص نے گدھی کے دونوں کان کاٹ دیئے۔تھانہ روات پولیس نے گدھی کے مالک تنویر حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم ارشد محمود نے گدھی کے دونوں کان کاٹے ہیں۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ گندم کی کٹائی کے بعد گدھی کو پانی پینے کے لیے آزاد چھوڑا تھا، ارشد محمود علاقے کی بااثر شخصیت ہے، لوگ اس کا نام لینے سے ڈرتے ہیں۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ خاندانی دشمنی ہے ۔ مدعی نے جس شخص پر ایف آئی آردرج کرائی ہے وہ ہسپتال داخل ہے اور اس قابل نہیں کہ وہ چل بھی سکے۔پولیس ابھی تک گدھے کے کان کاٹنے والے شخص تک نہ پہنچ سکی مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں ابھی تک کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں ا سکی۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سانگھڑ میں مقامی وڈیرے نے ایک اونٹنی کے کھیت میں جانے پر کلہاڑی کے وار سے ٹانگ کاٹ دی تھی۔ پھر دو روز بعد ہی حیدرآباد میں بھی بے زبان گدھے پر بہیمانہ تشدد کے بعد اس کی ٹانگ کاٹ دی گئی تھی۔  

مزیدخبریں