بنوں میں طوفانی بارش ،چھتیں گرنے سے 4 افراد جاں بحق، 25 زخمی  

Jun 18, 2023 | 22:42 PM

ایک نیوز :: بنوں میں طوفانی بارش کے دوران  دیواریں اور چھتیں گرنے اور دیگر حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور 25  زخمی ہوگئے۔

ریسیکیو 1122  نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جبکہ شہر کے تینوں سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ علاقہ سورانی میں بارش سے دیوار گرنے سے 3 بچے اور خوجڑی میں دیوار گرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہوا۔ اسی طرح چار مری میں بھی  دیوار گرنے سے 5 افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں کو  اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق دیواریں اور چھتیں گرنے کے تمام واقعات مضافاتی علاقوں میں پیش آئے ہیں۔

مزیدخبریں