ایک نیوز : پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کاچیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہنا تھاکہ ہم نے پارلیمنٹ کے راستے آپ کا تختہ الٹا ہے، کسی اور پر الزام نہ لگاؤ۔
ڈیرہ اسماعیل (ڈی آئی) خان میں تقریب سے خطاب میں مولانا فضل الرحما ن کا کہنا تھاکہ آپ نے جی ایچ کیو پر حملہ کیا، تم نے چکدرہ کےقلعے پر حملہ کیا، لوگوں پر گولیاں چلائیں۔ ہم نے آپ کےخلاف جو پہلے دن آواز بلند کی تھی وہ صحیح نکلی، ہم نے بھی بڑے بڑے تاریخی جلسے کیے اور دنیا کو تمہاری حقیقت بتادی۔ہ میں نے پریس کانفرنس میں ان تمام شخصیات کا نام لیا، ایک شخص نے تعمیر و ترقی کے منصوبے کو روکا۔اسرائیل کے ایجنٹ تمہاری حمایت کر رہے ہیں، 2018 کے دھاندلی کے الیکشن کے سرپرست کا ہمیں معلوم ہے، آج یہ لوگ بلوں میں چھپے ہوئے ہیں۔
فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پورے ملک میں مظاہرے، جلسے کیے، لیکن پُرامن کیے، گملا بھی نہیں ٹوٹا، چند روز پہلے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیا، ہم نے عدالتِ عظمیٰ کے گملوں کا بھی خیال رکھا۔ریاست کی عزت، وقار اور ناموس اور حدود کو بھی سمجھا ہے، آپ احتجاج کےلیے نکلے اور آپ نے ریاست پر حملہ کیا۔ آپ نے کورکمانڈر کے گھروں پر حملہ کیا، جی ایچ کیو پر حملہ کیا، آپ نے شہدا کی یادگاروں پر حملہ کیا۔
سربراہ پی ڈی ایم کاکہنا تھا کہ سی پیک صرف سڑک کا نام نہیں یہ تجارتی شاہراہ ہے، اقتصادی راستے کے ساتھ یہاں پر ایک انڈسٹریل ایریا بنے گا اور نیا شہر آباد ہوگا، ہم یہاں ایک ریجنل کارگو ایئرپورٹ بنائیں گے۔