امریکی وزیرخارجہ 2 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے،پرتپاک استقبال  

 امریکی وزیرخارجہ 2 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے،پرتپاک استقبال  
کیپشن: The US Secretary of State arrived in China on a 2-day visit, received a warm welcome

ایک نیوز :امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن چین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

 امریکا اور چین کے درمیان سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور سے شروع ہونے والے تناؤ اور کشیدگی کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کوئی اعلیٰ امریکی عہدیدار چین پہنچا ہو۔

وزیرخارجہ انٹونی بلنکن دورے میں اپنے چینی ہم منصب سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے جس میں متوقع طور پر شکوے گلے کئے جائیں گے اور تعلقات کی بحالی کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

حال ہی میں تائیوان کے معاملے پر چین اور امریکا کے درمیان تعلقات نہایت کشیدہ ہوگئے تھے اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کو سنگین دھمکیاں دی تھیں۔ اس قبل دونوں ممالک ایک دوسرے پر سخت اقتصادی پابندیاں بھی عائد کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ کو رواں برس فروری میں چین کا دورہ کرنا تھا لیکن امریکا کی فضائی حدود میں چین کے جاسوسی غباروں کی موجودگی اور امریکی فوج کے اسے مار گرانے کا دعویٰ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے تناؤ کے باعث یہ دورہ منسوخ کردیا گیا تھا۔