دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے 3 طالبعلم دریائے سندھ میں ڈوب گئے

Jun 18, 2023 | 22:07 PM

ایک نیوز : دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے 3 طالب علم دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔

ریسکیو1122 کے مطابق ڈوبنے والے طلباء کا تعلق نوشہرہ کے علاقے حکیم آباد سے ہے اور وہ آپس میں چچا زاد بھائی ہیں، تینوں گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے نہانے گئے تھے۔

ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ طلبہ دریائے سندھ کے مقام پر اٹک خیر آباد پل کے قریب ڈوبے ہیں جنہیں دریا سے نکالنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزیدخبریں