دبئی،آصف زرداری سےمحسن نقوی کی ملاقات،پی پی کے تحفظات پر تبادلہ خیال

Jun 18, 2023 | 21:11 PM

ایک نیوز :سابق صدر آصف زرداری سے دبئی میں نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ملاقات کی۔  پنجاب میں پیپلزپارٹی کے تحفظات پرتبادلہ ہوا۔

 ذرائع کے مطابق تین چار روز قبل نگران وزیراعلیٰ اچانک دبئی روانہ ہوگئے تھے اور محسن نقوی نے سابق صدر کی عیادت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے تحفظات کے بارے میں بھی بات کی۔

 نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا تھاکہ نگران وزیر اعلیٰ کی آصف زرداری سے ملاقات کے بارے میں نہیں جانتا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پارٹی رہنماؤں نے بلاول سے ملاقات کی تھی اور انہیں پنجاب حکومت سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔

دو روز قبل دبئی میں آصف زرداری کی آنکھ کا کامیاب آپریشن ہوا ہے اور وہیں مقیم ہیں۔

مزیدخبریں