ایک نیوز: 1978 میں ریلیز ہونے والی باکس آفس کی ہٹ فلم ’’ڈان‘‘ کو بال بال قرضے میں جکڑے فلم ساز نریمان ایرانی نے قرض اتارنے کے لیے بنایا تھا۔
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن نے اپنے کیریئر میں کئی بلاک بسٹرز فلمیں دی ہیں جن میں سے فلم ’ڈان‘ کو ملنے والی کامیابی لازوال ہے اور اس فلم کا ری میک بنا جس میں شاہ رخ نے کام کیا اور یہ بھی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک فلم ثابت ہوئی تھی۔
نریمان ایرانی کی فلم ’زندگی زندگی‘ بری طرح ناکام ہوئی تھی اور وہ 12 لاکھ روپوں کے مقروض ہوگئے تھے۔فلم ساز نریمان ایرانی نے یہی بات ذہن میں رکھتے ہوئے فلم پر بھرپور توجہ مرکوز رکھی اور ادکاروں سے لیکر ڈائیلاگز اور نغموں کے چناؤ میں بہترین کا انتخاب کیا۔ شاندار لوکیشن، سسپینس اور ایکشن سے بھرپور فلم جس میں رومانویت کا تڑکا بھی ہو۔
یہی وجہ ہے کہ یہ فلم اب تک شائقین کے ذہن و دل سے محو نہیں ہوسکی۔ تقریباً نصف صدی بعد بھی فلم کے گانے اور ڈائیلاگز اب بھی زبان زد عام ہیں۔ فلم نے شاندار اور توقع سے زیادہ بزنس کیا۔
تاہم افسوس ناک بات یہ ہے کہ فلم کی کامیابی کو دیکھنے اور اپنے قرضوں کی ادائیگی کے لیے فلم ساز نریمان ایرانی دنیا موجود نہیں تھے۔
اس زمانے میں 7 کروڑ کا بزنس کرنے والی اس فلم کے پروڈیوسر نریمان ایرانی فلم مکمل ہونے سے چند روز قبل ہی ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔