روسی صدر کایوکرین جنگ کے معاملے پر بات چیت کااعلان

روسی صدر کایوکرین جنگ کے معاملے پر بات چیت کااعلان
کیپشن: Russian President announced talks on Ukraine war issue

ایک نیوز: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ روس یوکرین جنگ کے معاملے پر بات چیت کرنے کیلئے تیار ہے۔

افریقی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران روسی صدر پیوٹن کاکہنا تھا کہ روس یوکرین کے تنازع کے بارے میں افریقی رہنماؤں کے متوازن نقطہ نظر کا خیر مقدم کرتا ہے، تمام لوگوں کے ساتھ تعمیری بات چیت کیلئے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ افریقی رہنماؤں کا وفد یوکرینی دارالحکومت کیف کے دورے کے بعد ماسکو پہنچا تھا، اس سے پہلے روس نے مغربی ممالک کو جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دی تھی۔