فلموں میں کام کرنےکیلئے ابھی کم عمر ہوں، علیزے شاہ

Jun 18, 2023 | 18:49 PM

 ایک نیوز :اداکارہ علیزے شاہ کاکہنا ہے کہ فلموں میں کام کرنے اور رقص کرنے کے لیے وہ ابھی کم عمر ہیں، ’ابھی والدین کی طرف سے رقص کرنے کی اجازت نہیں ہے۔‘

علیزے شاہ نے کم عمری میں ہی شوبز انڈسٹری میں اپنے قدم جما لیے تھے، وہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے بھی کافی مقبول ہیں۔

علیزے شاہ  کاکہنا ہے کہ انٹرویو دینے سے گھبرا جاتی ہوں کیونکہ وہاں خود علیزے شاہ بن کر بات کرنی پڑتی ہے، اس لیے مجھے یہ کام تھوڑا مشکل لگتا ہے۔‘6 سال کی عمر میں سابق کرکٹر وسیم اکرم کے ساتھ پہلی بار اشتہار میں کام کیا تھا، وہ کہتی ہیں کہ ’میری خواہش ہے کہ میں وسیم اکرم کے ساتھ کسی فلم میں کام کروں۔‘

 علیزے شاہ کاکہنا تھاکہ اداکاری کے علاوہ گلوکاری بھی کرنا چاہتی ہیں اور اگر وقت ملا تو وہ لکھنے کی جانب بھی ضرور آئیں گی۔ رقص کرنے کا تو بہت شوق ہے لیکن کیمرے کے سامنے رقص نہیں کرسکتی، اس کے لیے مجھے اپنا اعتماد بڑھانا ہوگا۔

مزیدخبریں