صوبہ سرائیکستان کیلئےسیاسی جماعتوں کا اکٹھا ہونابڑی کامیابی ہے:یوسف رضا گیلانی

Jun 18, 2023 | 16:58 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سابق وزیرِ اعظم و پی پی رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سرائیکستان صوبے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کا اکٹھا ہونا بڑی کامیابی ہے۔

تفصیلات کےمطابق سابق وزیرِ اعظم و پی پی رہنما یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ آصف زرداری نے سرائیکستان کی محرومیوں پر آواز بلند کی۔سرائیکستان پر میری جماعت نے میری مکمل حمایت کی۔میں نے اپنے دور میں پنجاب اسمبلی اور قومی اسمبلی سے قرار داد منظور کرائی۔

سابق وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ کمیشن نے فیصلہ کیا کہ ایک صوبہ بن سکتا ہے، اس بات پر جھگڑا ہو گیا کہ صوبے کا نام بہاولپور ہو۔پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں کبھی کہا بہاول پور صوبہ بنے گا، کبھی کہا ملتان بنے گا، عثمان بزدار نے کہا کہ مجھ سے ایک دکان لے کر اس میں سیکریٹریٹ بنا لو۔

مزیدخبریں