الیکشن کمیشن نے اپنا وقار ختم کردیا،23 جون کوبھرپور احتجاج کریں گے:سراج الحق

الیکشن کمیشن نے اپنا وقار ختم کردیا،23 جون کوبھرپور احتجاج کریں گے:سراج الحق
کیپشن: الیکشن کمیشن نے اپنا وقار ختم کردیا،23 جون کوبھرپور احتجاج کریں گےسراج الحق

ایک نیوز: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاکہناہے کہ کراچی کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا،الیکشن کمیشن نے اپنا وقار ختم کردیا،23 جون کو الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر پر بھرپور احتجاج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ 173 ممبر رکھنے والے جیت چکے اور190 والے ہار جاتے ہیں،پیپلزپارٹی 14 سال سے سندھ میں حکومت کررہی ہے،ان کاکہناتھا کہ پی ڈی ایم حکومت نے ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔

سراج الحق نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت اور نظام ناکام ہو چکاہے،غیریقینی صورتحال کی وجہ سے معیشت تباہ ہورہی ہے،ہر حکومت نے عوام کے مسائل میں اضافہ کیا، پنجاب اور کے پی کی حکومتیں دفاتر تک محدود ہیں۔