نوازشریف کاشاہد خاقان عباسی کو ٹیلیفون،لندن آنے کی دعوت دیدی

Jun 18, 2023 | 16:40 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: مسلم لیگ (ن )کے قائد نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی کو ٹیلیفون کر کے تحفظات دور کرنے کیلئے لندن آنے کی دعوت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی پارٹی سے اختلاف کے باعث جنرل کونسل اجلاس میں نہیں پہنچے تھے جس کے بعد پارٹی قائد نے ان سے رابطہ کیا ،دوسری جانب مفتاح اسماعیل بھی دعوت کے باوجود جنرل کونسل اجلاس میں نہیں گئے۔

 دریں اثناسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی  کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا، ان کا کہنا تھا آذربائیجان سے ایل این جی کارگو پاکستان کی نجی کمپنی کے ذریعے خریدے جائیں۔ پیٹرولیم ڈویژن نے شاہد خاقان عباسی کی ہدایت کے مطابق سمری تیار کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

مزیدخبریں