ن لیگ صورتِحال نہ سنبھالتی تو ملک ڈیفالٹ ہو جاتا:احسن اقبال

ن لیگ صورتِحال نہ سنبھالتی تو ملک ڈیفالٹ ہو جاتا:احسن اقبال
کیپشن: ن لیگ صورتِحال نہ سنبھالتی تو ملک ڈیفالٹ ہو جاتا:احسن اقبال

ایک نیوز: وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ہر فیصلہ اتفاق رائے سے کیا جائے، اگر مسلم لیگ ن صورتِ حال نہ سنبھالتی تو ملک ڈیفالٹ ہو جاتا۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے نارروال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب آہستہ آہستہ ترقی کی طرف جارہا ہے۔گزشتہ 4 سال میں ترقی کی بجائے صرف انتقامی کارروائیاں کی گئیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ دور میں نئے منصوبوں کے بجائے نفرت کے بیج بوئے گئے۔ایک سال سے زائد عرصہ ہو چکا، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے نہیں دیا جبکہ ملک کی معیشت چیئرمین پی ٹی آئی کی اناڑی ڈرائیونگ سے تباہ ہو چکی تھی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں کوشش کر رہے ہیں کہ تمام فیصلے اتفاق سے کیے جائیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہمیشہ اپنے اتحادیوں کو ہر فیصلے میں شریک کیا، بجٹ کی تیاری میں بھی تمام اتحادیوں کو شامل کیا گیا۔