ڈی جی خان:سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر گرفتار

ڈی جی خان:سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر گرفتار
کیپشن: ڈی جی خان:سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر گرفتار

ایک نیوز: سی ٹی ڈی نے ڈیرہ غازی خان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بی ایل اے کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی شناخت راشد بشمانی کے نام سے ہوئی ہے، ملزم سوشل میڈیا پر شرانگیز مواد شئیر کر رہا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے،تفتیش میں اہم انکشافات اور لیڈز متوقع ہیں۔