قربانی کاجانورخریدتےوقت کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے؟جانئے

قربانی کاجانورخریدتےوقت کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے؟جانئے
کیپشن: قربانی کاجانورخریدتےوقت کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے؟جانئے

ایک نیوز: عیدقرباں قریب آتے ہی مویشی منڈیوں پر عوام کو رش بڑھتا جارہا ہے،ایسے میں جانور خریدتے وقت بعض ایسی باتیں ہیں جن کا خیال رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قربانی کا جانور خریدنے سے قبل اس کا باریک بینی سے مشاہدہ کرنا چاہیے، چست اور توانا جانور خریدنا پہلی ترجیح ہونی چاہیئے، بیمار یا سست جانور قربانی کے لیے بھی مناسب نہیں رہتے، بھیڑ یا بکرا خریدنے سے قبل ان کے کان اور گردن کے نیچے اچھی طرح دیکھ لیں کہ کوئی ورم وغیرہ تو نہیں علاوہ ازیں آنکھوں اور منہ میں بھی کسی قسم کی خارش وغیرہ دیکھنا بھی لازمی ہے۔

مویشی خریدتے ہوئے یہ بھی یقین دہانی کرلیں کہ انہیں ’جلاب ‘ تو نہیں لگے ہوئے یا وہ غیر معمولی طور پر پھولے ہوئے تو نہیں ہیں۔

جانوروں کا سر اونچا ہونا کسی بیماری سے محفوظ اور چست ہونے کی پہچان ہے، وہ جانور جس کا سر ڈھلکا ہو یا نیچے کی جانب گرا ہوا ہو وہ کسی بیماری کا شکار ہوسکتے ہیں کیونکہ عام طور پر چست جانور ہمیشہ اپنا سراٹھا کر رکھتا ہے نیچے کی جانب نہیں گراتا، ایسی صورت میں جانور نہ خریدیں۔

جانور خریدنے سے قبل اس کا اچھی طرح معائنہ کرلیا جائے جانور کی آنکھیں اگر چمکدار ہوں اور ان میں پیلاہٹ یا سرخی نہ ہو۔ علاوہ ازیں کسی قسم کی رطوبت آنکھ اور نتھنوں میں نہ ہو تو اس کامطلب ہے کہ جانور صحت مند ہے، جانور کی ران میں ابھار ٹی بی کی پہچان ہوسکتی ہے۔جگر خراب ہونے سے جانوروں کے بال گرنا شروع ہوجاتے ہیں جبکہ مسلسل کھانسی سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جانور کے پھیپھڑوں میں کیڑے ہیں اور سب سے ضروری بات یہ ہے کہ جانور کی سکین پر لیمپی سکین کے اثرات نمودار نہ ہوں۔