ایک نیوز: سپیرئیر یونیورسٹی کے وفد کی جانب سے جناح ہاؤس کا دورہ کیا گیا، طلبہ نے 9 مئی کے افسوسناک واقعات کی شدید مذمت کی اور عسکری تنصیبات پر حملہ کرنے والوں اور ماسٹر مائنڈز کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق سپیرئیر یونیورسٹی، لاہور کے طلبہ و طالبات اور فیکلٹی ممبران کے وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا، طلبہ نے انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے 9 مئی کے افسوسناک واقعات کی شدید مذمت کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلبہ کا کہنا تھا کسی بھی شر پسند اور بیرونی ایجنڈے پر کام کرنے والے گروہ کو وطنِ عزیز کے شہدا اور قومی اثاثوں کی بے حرمتی کی کھلی چھوٹ نہیں دی جا سکتی۔
طلبہ و طالبات نے مطالبہ کیا قومی اثاثہ جناح ہائوس سمیت عسکری تنصیبات پر حملہ آوروں اور ان کے ماسٹر مائنڈز کو سخت سزا دے کر عبرت کا نشان بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی تخریب کار سیاست کی آڑ میں غنڈہ گردی نہ کرسکے۔