ایک نیوز: حکومتی دعوے دھرے کے دھرے،وزیراعظم پیکج کے باوجود یوٹیلیٹی سٹورز پردالیں اوپن مارکیٹ سے مہنگی فروخت ہورہی ہیں۔
دستاویز کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پردال چنا اوپن مارکیٹ سے فی کلو 13 روپے 7 پیسے مہنگی دستیاب ہے،دال چنا یوٹیلیٹی سٹورز پر فی کلو 255 روپے میں دستیاب ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں دال چنے کی فی کلو قیمت 241 روپے 93 پیسے ہے۔
اسی طرح یوٹیلیٹی سٹورز پر سفید چنے اوپن مارکیٹ سے فی کلو 12 روپے 14 پیسے مہنگے فروخت ہو رہے ہیں،یوٹیلیٹی سٹورز پر سفید چنا فی کلو 395 روپے میں دستیاب ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں سفید چنے کی فی کلو قیمت 382 روپے 86 پیسے ہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر دال مسور اوپن مارکیٹ سے فی کلو 9 روپے 73 پیسے مہنگی ہے،یوٹیلیٹی سٹورز پر دال مسور کی فی کلو قیمت 285 روپے ہے، اوپن مارکیٹ میں مسور کی فی کلو قیمت 275 روپے 27 پیسے ہے۔