ایک نیوز: لاہور میں قربانی کے جانور خریدنے کیلئے جانیوالوں کیلئے نیا ٹریفک پلان آ گیا جس کے تحت منڈیوں کے باہر مزید نفری تعینات کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ لاہور میں 9 مویشی منڈیوں کیلئے ٹریفک پلان کیلئے اضافی نفری تعینات کر دی ہے۔ مویشی منڈیوں کے باہر 4 ڈی ایس پیز، 18 سینئر وارڈنز اور 160 وارڈنز تعینات ہوں گے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ ماضی میں جانوروں کی خریداری کیلئے منڈیوں کے باہر شدید رش لگ جاتا تھا جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو جاتا تھا اور ٹریفک جام کے سبب گھنٹوں ٹریفک کا بہاؤ معطل رہتا تھا، ٹریفک پولیس نے اس مسئلے کے حل کیلئے ٹریفک پلان مرتب کیا ہے۔