شاہین آفریدی کی شادی کی تاریخ مزید آگے کیوں بڑھی،وجہ سامنے آگئی

شاہین آفریدی کی شادی کی تاریخ مزید آگے کیوں بڑھی،وجہ سامنے آگئی
کیپشن: شاہین آفریدی کی شادی کی تاریخ مزید آگے کیوں بڑھی،وجہ سامنے آگئی

ایک نیوز: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی شادی تاریخ آگے بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور کپتان شاہد آفریدی نے بتایا کہ 17 ستمبر شادی کی تاریخ طے کی تھی تاہم ایشیاکپ کے باعث شادی آگے بڑھانی پڑے گی۔شادی میں دیر سویر ہوتی رہتی ہے لیکن ایشیاکپ کس کروٹ بیٹھے گا کم ازکم یہ تو پتہ چل گیا۔

قبل ازیں شاہد آفریدی نے بتایا تھا کہ انکی بیٹی انشا اور شاہین آفریدی کی شادی کی تقریبات کا آغاز رواں سال ستمبر میں ہوگا۔یاد رہے کہ رواں سال فروری کے آغاز میں شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کا نکاح ہوا تھا جس کے بعد اس جوڑی کے مداح ان کی رخصتی کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

دوسری جانب سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے بھی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، وہ ایک سال بعد ٹیسٹ کرکٹر میں واپسی کریں گے۔