نو منتخب میئر اور ڈپٹی میئر کی حلف برداری کل ہوگی

نو منتخب میئر اور ڈپٹی میئر کی حلف برداری کل ہوگی
کیپشن: نو منتخب میئر اور ڈپٹی میئر کی حلف برداری کل ہوگی

ایک نیوز: نو منتخب میئر مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد کل حلف اٹھائیں گے، تقریب حلف برداری کراچی میں گلشنِ جناح پولو گراؤنڈ میں ہوگی۔

الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشنر سندھ اعجاز چوہان میئر اور ڈپٹی میئر سے حلف لیں گے۔کل سندھ بھر میں ہیڈ آف کونسلز کی حلف برداری ہوگی، کل سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب اور سلمان مراد 15 جون کو میئر اور ڈپٹی میئر منتخب ہوئے تھے۔

کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے آرٹس کونسل کراچی میں پولنگ کا عمل ہوا تھا جس میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار مرتضیٰ وہاب کے لیے ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد جماعتِ اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمٰن کے لیے ووٹنگ کی گئی تھی۔

مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ جماعتِ اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمٰن کو 160 ووٹ ملے تھے۔