ایک نیوز: شیخوپورہ کے قریب پولیس بس اور ٹینکر میں ٹکر کے نتیجے میں 26 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ گوجرانوالہ روڈ پر پیش آیا جہاں پولیس بس اور ٹینکر میں خوفناک تصادم ہوا، تشویشناک حالت میں 6 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ 20 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی۔
پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔