فلم بنانےوالوں کو آمدن پر ٹیکس استثنیٰ دیا گیا ہے، مریم اورنگزیب

فلم بنانےوالوں کو آمدن پر ٹیکس استثنیٰ دیا گیا ہے، مریم اورنگزیب
کیپشن: فلم بنانےوالوں کو آمدن پر ٹیکس استثنیٰ دیا گیا ہے، مریم اورنگزیب

ایک نیوز: وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فلم بنانے والوں کو آمدن پر ٹیکس استثنیٰ دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے فلم پالیسی کا آغاز کیا، حکومتی اقدامات کے باعث فلم انڈسٹری بحال ہوئی، فلم انڈسٹری کو ٹیکس فری کردیا گیا ہے، حکومت عوام کو انٹرٹینمنٹ فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ سینما مالکان سے ٹکٹ کی قیمتیں کم رکھنےکیلئےکہا گیا ہے،سینما کی انکم کو10سال کیلئے ٹیکس سے استثنٰی دیا گیا ہے۔سکرین ٹورازم سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگرکیاجاسکتاہے.