باپ سےمحبت کےاظہارکیلئے"ورلڈفادرزڈے"آج منایاجارہاہے

Jun 18, 2023 | 11:14 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پاکستان سمیت دنیا بھر میں والد سے محبت کے اظہار کیلئے ورلڈ فادرز ڈے آج 18جون کو منایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال جون کے تیسرے اتوار کو اس دن کے منانے کا مقصد والد کی عظمت، عزت و وقار کا اعتراف اور ان کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔اس حوالے سے ملک بھر میں سماجی تنظیموں کے زیراہتمام سیمینارز اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین والد کے مقام و مرتبے اور عظمت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کریں گے۔

اس دن کے موقع پر بچے اپنے والد کو کارڈز، پھول اور تحائف پیش کریں گے۔

مزیدخبریں