ایک نیوز: گزشتہ روز راولپنڈی سے جھنگ جاتے ہوئے مسافر بس کو کلر کہار سالٹ رینج میں حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق اب اس حادثے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کار بھی حادثے کا شکار بس کی زد میں آئی۔
ویڈیو میں دیکھا سکتا ہے کہ صبح 10 بج کر 13 منٹ پر ایک نیلے رنگ کی تیز رفتار بس موڑ کاٹتے ہوئے پلٹی اور قلا بازی کھاتے ہوئے دوسرے روڈ پر چلتی سفید رنگ کی کار کو روندتی ہوئی رک گئی۔
جس کے نتیجے میں گاڑی اور بس دونوں کو شدید نقصان پہنچا۔
موٹروے پر کلرکہار کے قریب بس حادثہ، 13 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی
— Naya Daur Urdu (@nayadaurpk_urdu) June 17, 2023
حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ pic.twitter.com/AMRljtBm91
ڈپٹی کمشنر چکوال قرات العین ملک نے گزشتہ روز بتایا کہ بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔
قرات العین ملک نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ ’اموات کی تعداد 12 تک پہنچ چکی ہے،مرنے والوں میں 3 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں، بس میں مجموعی طور پر 34 مسافر سوار تھے، 22 افراد زخمی ہوئے، 7 کو حالت نازک ہونے کی وجہ سے راولپنڈی منتقل کیا جاچکا ہے۔
اموات کی تعداد 12 تک پہنچ چکی، مرنے والوں میں 3 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں، بس میں مجموعی طور پر 34 مسافر سوار تھے، 22 افراد زخمی ہوئے، 7 کو حالت نازک ہونے کی وجہ سے راولپنڈی منتقل کیا جاچکا، سب سے دعاؤں کی اپیل ہے pic.twitter.com/kZiI8W6qkC
— Quratulain Malik (@QuratulainPAS) June 17, 2023